'تقابلی مذاہب' کی تعلیم حاصل کرنے والی حریم شاہ ٹک ٹاکر کیسے بنیں؟

19 ستمبر 2021
حریم شاہ نے ماضی میں عمران خان سے ملاقاتیں کرنے کا دعویٰ بھی کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
حریم شاہ نے ماضی میں عمران خان سے ملاقاتیں کرنے کا دعویٰ بھی کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

متعدد سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے مطابق انہوں نے تقابلی مذاہب (کمپیریٹیٹو رلیجنز) میں ماسٹر کی تعلیم حاصل کی اور وہ منظم منصوبہ بندی کے تحت سوشل میڈیا کی دنیا میں نہیں آئیں۔

حریم شاہ نے حال ہی میں اداکار و میزبان ساجد حسن کے ساتھ ’زندگی ود ساجد حسن‘ شو میں پہلی مرتبہ اپنے خاندان، شہرت اور شادی سمیت دیگر مسائل پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں جب کہ ڈھائی ماہ قبل رواں برس جون میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما سے شادی کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے دعوے کے ڈھائی ماہ بعد حریم شاہ کا شادی نہ کرنے کا اعلان

اب انہوں نے کہا کہ ان کا شادی کرنے کا فوری ارادہ نہیں اور مذکورہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے اہل خانہ سے متعلق بھی پہلی مرتبہ کھل کر بات کی۔

حریم شاہ نے بتایا کہ وہ خیبر پختونخواہ کے دیہات میں پیدا ہوئیں، ان کے والدین سرکاری ملازم تھے، جب ان کی ڈیوٹی پشاور میں ہوئی تو انہوں نے وہاں سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔

.;

حریم شاہ کے مطابق وہ چار بہنیں اور تین بھائی ہیں اور انہوں نے بعد ازاں تقابلی مذاہب میں اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلام یونیورسٹی سے ماسٹر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی مذاہب سے متعلق جاننے کا تجسس تھا، جس کی وجہ سے انہوں نے مذکورہ مضمون میں ماسٹر کیا جب کہ ان کے والدین انہیں ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں: دعا ہے اللہ حریم شاہ کو پھر سے فضہ حسین بنادے، والد

حریم شاہ نے بتایا کہ انہوں نے منصوبہ بندی کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز نہیں بنائی تھیں بس ان کی ادائیں یا حرکتیں لوگوں کو پسند آگئیں اور وہ توجہ کا مرکز بن گئیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی بھی کوئی بھی ویڈیو غلط نیت یا منصوبے سے ویڈیو نہیں بنائی تھی۔

عمران خان کے کارناموں سے دلبرداشتہ ہوں

انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ زمانہ طالب علمی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے منسلک تھیں اور انہوں نے اس وقت بھی شیخ رشید سے ملاقاتیں کر رکھی تھیں۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ماضی میں انہوں نے متعدد مرتبہ عمران خان سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

ان کے مطابق انہیں تحریک انصاف اور عمران خان کی حکومت سے کافی امیدیں تھیں مگر اب وہ ان سے دلبرداشتہ ہوگئی ہیں۔

انہوں نے دلیل دی کہ وزیر اعظم عمران خان بہت اچھے شخص ہیں اور وہ چاہیں تو ملک اور قوم کے لیے اب بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو پسند ہے، چاہتی ہوں پیپلز پارٹی کی حکومت آئے

حریم شاہ کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
حریم شاہ کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم عمران خان سمیت مولانا طارق جمیل بہت زیادہ پسند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی بلاول بھٹو کے لیے جاری کی گئی ویڈیو وائرل

انہوں نے اُمید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں طارق جمیل کی تعلیمات اور ہدایات پر عمل کرکے زندگی گزاریں گی۔

ٹک ٹاکر اسٹار نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ملک میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو۔

ساتھ ہی انہوں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب انہیں بہت پسند ہیں۔

حریم شاہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ماضی میں دفتر خارجہ میں وہ اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر گئی تھیں، جہاں انہوں نے ویڈیوز بنائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں