• KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
Live Covid 2019

پشاور بی آر ٹی میں سفر کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

شائع September 20, 2021

پشاور کی ٹرانسپورٹ سروس بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی نے) میں سفر کرنے والے عوام کے لیے کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔

بی آر ٹی کے ترجمان محمد عمیر کے مطابق یہ فیصلہ حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جو مسافر بھی بی آر ٹی اسٹیشن پہنچے اس کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہے البتہ جنہوں نے ایک خوراک لگوائی ہے اور دوسری باقی ہے وہ پہلی خوراک سے متعلق 1166 کا مسج دکھا سکتے ہیں۔

مسافروں کو ویکسینیشن کے لیے 20 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025