• KHI: Sunny 17.2°C
  • LHR: Sunny 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.5°C
  • KHI: Sunny 17.2°C
  • LHR: Sunny 11.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.5°C

یمن: سیلاب میں 27 افراد ہلاک 41 زخمی

شائع August 17, 2013

فائل فوٹو --.
فائل فوٹو --.

صنعا: حکام نے ہفتے کو بتایا ہے کہ جنوبی یمن میں ایک وادی میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے ستائیس افراد ہلاک جبکہ اکتالیس لاپتا ہو گئے ہیں-

یہ افراد ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد مذکورہ وادی سے گزر رہے تھے-

ضلع شاراب کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ متاثرا افراد، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے، دلہن کو لے کر تین گاڑیوں میں وادی نخلہ کی طرف جا رہے تھے کہ صوبہ تیز اور اب کے درمیان سیلاب کا شکار ہوئے- حادثے میں دلہن محفوظ رہی-

حکام کا کہنا تھا کہ امدادی ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں- سرکاری میڈیا کے مطابق آٹھ افراد کو بچا لیا گیا ہے-

جزیرہ نما عرب کے جنوب میں واقع یمن میں، مون سوں سیزن میں اکثر و بیشتر سیلاب آ جاتا ہے جس سے اکثر لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوجاتی ہیں-

حالیہ سیلاب سے یمن میں دس افراد، پچھلے دو دنوں میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں-

دنیا کے غریب ترین ملکوں میں سے ایک یمن، القاعدہ کی طرف سے کی جانے والی سورش پر قابو پانے میں مصروف ہے تا کہ اگلے سال ہونے والے الیکشنز سے پہلے مناسب سیاسی اصلاحات کی جا سکیں-

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025