تصاویر: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہولی کے رنگ

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2022

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو مذہب کے پیروکاروں کی جانب سے ہولی کا تہوار منایا جارہا ہے۔

رنگوں کا یہ تہوار موسمِ بہار کے آغاز میں منایا جاتا ہے،جس میں ہندو مذہب کے ماننے والے آپس میں ایک دوسرے کو مختلف رنگ لگا کر تہوار کی خوشی مناتے ہیں اور بہار کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس تہوار کو بھارت اور نیپال میں سرکاری و قومی سطح پر منایا جاتا ہے جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ان ممالک میں جہاں ہندو مذہب کے پیروکار رہائش پذیر ہیں وہاں بھی اس تہوار کو بھرپور جوش سے منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر مندروں اور گھروں میں عبادات کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے— فوٹو: اے پی

ہولی کے موقع پر بھارت کا کوئی گلی محلہ ایسا نہیں ہوتا جہاں رنگوں کی برسات نہ ہو— فوٹو: اےایف پی

بھارت میں مذہبی تہوار کے موقع پر شہری ایک دوسرے پر رنگ پھینک رہے ہیں — فوٹو: اے پی

ہندو برادری اس موقع پر اپنے رشتہ داروں اور احباب میں مٹھایاں بھی تقسیم کرتے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

ہولی کے موقع پر ہندو برادری رات کو رنگولی کا انعقاد بھی کرتی ہے— فوٹو: اے ایف پی

ہولی منانے کا مقصد ہولیکا پر پہلاج کی فتح کا جشن منانا ہے— فوٹو: اے ایف پی

رنگوں کے تہوار میں نئے شادی شدہ جوڑے اپنی شادی کے لباس زیب تن کرتے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

یہ تہوار دوستوں میں محبت کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے— فوٹو: اے ایف پی

تہوار کا آغاز ایک رات قبل آگ جلا کر کیا جاتا ہے، ہندو برادری کا ماننا ہے کہ وہ اس آگ میں اپنی تمام برائیوں کو جلا کر ختم کرتے ہیں— فوٹو: اے پی

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہولی کھیلتے وقت زیادہ تر افراد سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کرتے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے مندر میں ہندو برادری کی وہلی کا تہوار منا رہی ہے— فوٹو: اے پی