• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
Live PTI Long March

ملک بھر میں لوگ عمران خان سے اظہار یکجہتی کر رہےہیں، شاہ محمود قریشی

شائع November 3, 2022

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام سکتے میں چلے گئے تھے جیسے جیسے اس سے باہر آرہے ہیں تو وہ غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ اس وقت ہر شہر میں لوگ جمع ہو رہے ہیں، ملتان میں لوگوں کا بڑا ہجوم جمع ہوگیا تھا، پشاور، راولپنڈی، کراچی اور لبرٹی چوک میں لوگ عمران خان کے ساتھ اظہار یک جہتی اور غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینئر قیادت یہاں پہنچ رہی ہے اور کل اجلاس ہوگا اور عمران خان کی ہدایت پر سیکریٹری جنرل نے بیان جاری کردیا ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فی الفور واقعے کی ایف آئی آر درج کردے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025