• KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 19°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
Live PTI Long March

عمران خان کی سپریم کورٹ میں جاری توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست

شائع November 5, 2022

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نے سابق وزیراعظم کے خلاف جاری توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے ‏موکل افسوسناک واقعے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیں اس وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں۔

سلمان اکرم راجا نے درخواست میں استدعا کی کہ عمران خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد 7 نومبر کو مقدمے کی سماعت نہ کی جائے اور مقدمے کو فی الحال سماعت کے لیے مقرر نہ کیا جائے۔

عدالت نے عمران خان سے مشاورت کے بعد تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025