• KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
  • KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
Live PTI Long March

بلاول بھٹو کے 'ذمے دارانہ بیان' کے فواد چوہدری معترف

شائع November 8, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی فواد چوہدری نے وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے چمچوں کے برعکس ذمے دارانہ بیان دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کے اس بیان پر تعریف کی جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملےکی مذمت کی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ دہشت گردی کے دکھ بلاول بھٹو سے زیادہ کون سمجھ سکتا ہے، بلاول بھٹو سے کہوں گا سندھ حکومت نے فسطائیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کیا ہے، وہ کارکن صرف یہی مطالبہ کررہے تھے کہ حملے کی شفاف تحقیقات ہوں، ہمارے گرفتارکارکنوں کو رہا کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025