• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live PTI Long March

عمران خان کی سیاست ایک تعیناتی کے گرد گھومتی ہے، بلاول بھٹو

شائع November 15, 2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست شروع سے لے کر آج تک اسی ایک (آرمی چیف) تعیناتی کے گرد گھومتی ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی میں انکولوجی یونٹ کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم سب کی اولین ترجیح اپنا ملک اور ملک کے عوام کی خدمت کرنا ہونا چاہیے، افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہر طرف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر غیر ضروری سیاست کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں میں سے بھی کسی کو جلسے میں کھڑے ہوکر اس پر بات نہیں کرنی چاہیے، اسی طرح اپوزیشن کو بھی اس معاملے کو متنازع بنا کر سیاست نہیں کرنا چاہیے، قومی مفاد کو ترجیح دی جائے تو پاکستان کے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں، عمران خان کی سیاست شروع سے لے کر آج تک اسی ایک تعیناتی کے اردگرد گھومتی ہے۔

صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا پاکستان پیپلز پارٹی نے آرمی چیف کے لیے کوئی نام دیا ہے، اس سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے تحت اس پروسیس کو مکمل ہونا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025