• KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.8°C
  • LHR: Clear 14.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.1°C

چلاس: شاہراہِ قراقرم پر وین کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی

شائع March 5, 2023
شوکت ریاض کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو دیامر کے ریجنل ہسپتال منتقل کردیا گیا — فوٹو: امتیاز تاج
شوکت ریاض کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو دیامر کے ریجنل ہسپتال منتقل کردیا گیا — فوٹو: امتیاز تاج
ریسکیو 1122 ضلع دیامر کے ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر شوکت ریاض نے کہا ابتدائی طور پر 4 مسافروں کی حالت تشویشناک تھی —فوٹو: امتیاز تاج
ریسکیو 1122 ضلع دیامر کے ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر شوکت ریاض نے کہا ابتدائی طور پر 4 مسافروں کی حالت تشویشناک تھی —فوٹو: امتیاز تاج

راولپنڈی سے اسکردو جانے والی کوسٹر ضلع دیامر کے گاؤں ہوڈر میں شاہراہِ قراقرم پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 22 دیگر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 ضلع دیامر کے ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر شوکت ریاض نے بتایا کہ حادثہ اتوار کے روز صبح ساڑھے سات بجے پیش آیا، حادثے میں کوہستان کمیلا، خیبر پختونخوا کے ضلع مردان اور پنجاب کے ضلع نارووال سے رکھنے والے تین افراد جاں بحق ہوئے جب کہ حادثے میں 22 دیگر مسافر زخمی ہوئے۔

شوکت ریاض کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو دیامر کے ریجنل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 4 مسافروں کی حالت تشویشناک تھی جن کی حالت طبی امداد ملنے پر بہتر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے واقعے پر تشویش اور انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور دیامر انتظامیہ کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025