ناسا کا خلائی جہاز چھ اگست کو مریخ پر اُترے گا
کیپ کناورل، فلوریڈا: تجسس یا کیوروسٹی نامی ناسا کا جدید ترین خلائی جہاز چھ اگست کو سرخ سیارے مریخ پر اُترے گا۔ ناسا ماہرین کے مطابق اسے مریخ پر زندگی کی تلاش کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
گزشتہ برس نومبرمیں مریخ کی جانب روانہ کئے جانے والے خلائی جہاز کی جسامت ایک چھوٹی کار کے برابر ہے جسے چلانے کے لئے نیوکلیائی توانائی استعمال ہوئی ہے۔
چھ اگست کو یہ خلائی جہاز پانچ سو چھیترملین کلومیٹر کا سفر طے کرکے مریخ پر ایک گڑھے گال کریٹر پر اترے گا۔ اس ہموار ااور قدرے محفوظ مقام کے بارے میں سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ قدیم دریا کا فرش ہے۔
مریخ پر اترنے سے قبل مریخی فضا میں یہ اپنے تھرسٹر جلا کر دھیرے دھیرے مریخ پر اُترے گا۔ مریخ پر اترنے کے سات منٹ بعد یہ چھ پہیوں کی مدد سے مریخ کی ریتیلے سطح پر چلے گا۔
اس خلائی جہاز کا دل و دماغ وہ تجربہ گاہ ہے جس میں مریخی مٹی اور پتھروں کی جانچ کا غیر معمولی سسٹم قائم کیا گیا ہے۔












لائیو ٹی وی