• KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان تک فوری طور پر رسائی دی جائے، فواد چوہدری کا مطالبہ

شائع May 10, 2023

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تک فوری طور پر رسائی دی جائے۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ابھی تک عمران خان کی صحت اور خیریت سے قوم کو آگاہ نہیں کیا گیا، اب راتوں رات عدالت کی بجائے پولیس گیسٹ ہاؤس کو عدالت ڈیکلیئر کردیا گیا ہے تاکہ وکلا اور میڈیا کا داخلہ نہ ہو سکے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر عمران خان تک رسائی دی جائے اور ان کی صحت اور سیکیورٹی کے بارے میں اعتماد میں لیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025