• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
Live Arrest Of Imran Khan

جواز بنا تو عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے، رانا ثنا اللہ کا فیصلے کے بعد ردعمل

شائع May 12, 2023

وزیر داخلہ رانا ثنا للہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جواز بنا تو عمران خان کو ضرور گرفتار کریں گے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کا اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، سہولت کاری کے ذرائع ایجاد ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس دو تین روز ذہن میں رکھ کر بند کی تھی، انٹرنیٹ بند ہونے سے لوگوں کو بہت نقصان ہو رہا ہے، شرپسندی روکنے کے لیے انٹرنیٹ سروسز بند کی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ریلیف نہ دیتی تو آج نئی صورتحال پیدا نہ ہوتی، معاملے نے طول پکڑا تو وزیراعظم سے انٹرنیٹ کھولنے پر بات کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025