• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Arrest Of Imran Khan

آئی جی اسلام آباد نے روکنے کی پوری کوشش کی، عمران خان

شائع May 12, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے واپس زمان پارک لاہور جاتے ہوئے بتایا کہ ’ہم لاہور کے لیے نکل چکے ہیں، آئی جی اسلام آباد نے ہمیں روکنے کی پوری کوشش کی، تین گھنٹے ہمیں روکا اور کہا کہ بڑا خطرہ ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جب ہم سڑک پر نکلے اور ہم نے زور لگا کر ان سے کہا کہ میں سارے پاکستان کو بتاؤں گا کہ تم اغوا کر رہے ہو، ہمیں زبردستی روک رہے ہو‘۔

عمران خان نے کہا کہ ’پھر دباؤ کی وجہ سے انہوں نے ہمیں چھوڑا اور اب ہم جب نکلے ہیں تو سڑکیں خالی پڑی ہوئی تھیں، کوئی کسی قسم کا خطرہ نہیں تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم اگلے تین گھنٹوں میں لاہور پہنچوں گا اور جو لوگ استقبال کے لیے راستے میں کھڑے تھے، ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025