• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
Live Arrest Of Imran Khan

سپریم کورٹ کے سامنے آج احتجاجی دھرنا ہوگا، اب عوامی عدالت میں فیصلہ کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن

شائع May 15, 2023

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم ) اور جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا ہوگا اور دھرنے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے روانہ ہو گئے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے ٹوئٹ میں کہا کہ پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا ہوگا اور عوام اب عوامی عدالت میں فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان پرامن طریقے سے اسلام آباد پہنچیں، سپریم کورٹ کے سامنے ملاقات ہو گی، یہ ملک ہمارا ہے اور اس ملک کی حفاظت بھی ہم کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025