فیاض الحسن چوہان کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا
پولیس نے سابق صوبائی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فیاض الحسن چوہان کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک روز قبل (اتوار کو) گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے 5 کارکنوں کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کے لیے لال حویلی پر چھاپہ بھی مارا تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
فیاض الحسن چوہان کو پولیس نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ راولپنڈی کے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرنے جا رہے تھے، انہیں ایک اور کیس میں 18 مئی تک ضمانت حاصل ہے تاہم پولیس نے انہیں 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لے کر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔










لائیو ٹی وی