• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان کی منصوبہ بندی اور اکسانے پر واقعات رونماہوئے، مریم اورنگزیب

شائع May 17, 2023

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا واضح اعلامیہ جاری ہوا تھا، اس کے تحت کسی قسم کا ابہام باقی نہیں رہا کہ 9 مئی قومی سانحہ تھا اور یوم سیاہ کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اکسانے اور سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے مسلح جتھوں کو مختلف فوجی تنصیبات، ہسپتالوں اور اسکولوں پر بھیج دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک دشمنی ہے اور ملک سے بغاوت کے ذمرے میں آتا ہے، اس میں کسی طور بھی عوامی احتجاج کا تاثر نہیں تھا، مٹھی بھر مسلح جتھوں کی کارروائی تھی، جو عمران خان کے کہنے پر ہوئی، زمان پارک میں بیٹھ کر منصوبہ بندی کی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025