• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Arrest Of Imran Khan

منصوبہ بنایا گیا فوج کے ذریعے تحریک انصاف کو ختم کیا جائے، عمران خان

شائع May 18, 2023

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان واقعات کی تحقیقات بہت ضروری ہیں کیونکہ اس سازش میں یہ چیز بھی آئے گی کہ منصوبہ بنایا گیا ہے تحریک انصاف کو فوج کے سامنے کھڑا کیا جائے اور فوج کے ذریعے تحریک انصاف کو ختم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ بنایا گیا ہے، یہ ملک کے خطرناک ہے، اس کے پیچھے پی ڈی ایم ہے، یہی 1971 میں ہوا تھا، جو انتخابات جیت گیا تھا اور جو وزیراعظم تھا، جس کو وزیراعظم بننا چاہیے تھا، ایک سیاست دان نے فوج کے ساتھ مل کر سازش کی اور اس کو وزیراعظم بنانے کے بجائے اس کے خلاف فوجی آپریشن کروایا اور ملک ٹوٹ گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی منصوبہ بن رہا ہے، انتخابات میں مقابلہ نہیں کرسکتے، 37 میں سے 30 ضمنی انتخابات ہار چکے ہیں، اب ان کو نظر آرہا ہے کسی نہ کسی طرح فوج کے سامنے کھڑا کرو۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025