• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
Live Arrest Of Imran Khan

75 سالہ تاریخ میں دشمنوں نے وہ کام نہیں کیے جو عمران خان نے منصوبہ بندی کرکے کیے، مریم اورنگزیب

شائع May 20, 2023

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے منصوبہ بندی کی ہوئی تھی کہ وہ اپنے مٹھی بھر مسلح جتھوں کے ساتھ کن کن جگہوں پر حملہ آور ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، یہ قومی سانحہ ہے، اس پر پاکستان کی پوری قوم آبدیدہ ہے، دل دکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں دشمنوں نے وہ کام نہیں کیے جو عمران خان نے منصوبہ بندی کرکے پورے ملک میں مسلح جھتوں کو استعمال کر کے، دہشت گردوں کو استعمال کرکے، ان ملک کی حساس تنصیبات پر حملہ آور ہوئے۔

مریم اورنگریب نے کہا کہ ملک کے اندر اسکول، ہسپتال، مسجد، ایمبولینسز سے مریضوں کو نکال کر ایمبولینس جلائی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025