• KHI: Partly Cloudy 20.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
Live Arrest Of Imran Khan

حکومت اکتوبر میں بھی قومی انتخابات نہیں کرائے گی، عمران خان کا خدشہ

شائع May 21, 2023

سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ دور کو ’غیر متوقع وقت‘ قرار دیتے ہوئے اتحادی حکومت کی جانب سے رواں سال اکتوبر کے آخر میں بھی قومی انتخابات نہ کرانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب میری پریشانی یہ ہے کہ وہ اکتوبر میں بھی قومی انتخابات نہیں کرائیں گے، مجھے خدشہ ہے کہ اب وہ اس وقت تک الیکشن نہیں کرائیں گے جب تک یہ واضح نہ ہو جائے کہ پی ٹی آئی جیت نہیں پائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے، اس لیے پی ڈی ایم انتخابات سے ”خوفزدہ“ ہے، حکمرانوں کو ڈر ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آ جائے گی اور اب جمہوریت کو ختم کرنے کے لیے سب کچھ کیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025