9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ متعدد سوشل میڈیا صحافیوں اور سماجی کارکنوں کو احتجاج کے مقامات پر موجود ہونے کی وجہ سے غیر قانونی طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جسٹس انوارالحق پنوں نے دلائل سننے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لا افسران کو 25 مئی تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا کہ صحافیوں کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ ہونے کی صورت میں انہیں ہراساں نہ کیا جائے، اگر پولیس کو ضرورت ہو تو صحافی تحقیقات میں شامل ہوں۔










لائیو ٹی وی