• KHI: Partly Cloudy 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.2°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.2°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C
Live Arrest Of Imran Khan

جان بوجھ کر سیاسی افراتفری پیدا کرنے کا اختتام 9 مئی کے واقعات پر ہوا، وزیراعظم

شائع May 26, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں جان بوجھ کر سیاسی افراتفری پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی جس کا 9 مئی کے واقعات پر اختتام ہوا۔

کراچی میں کے فور کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں تاریک ترین دن تھا لیکن اتحادی حکومت کی تمام مشترکہ کاوشوں اور باہمی مشاورت نے ان سازشوں کو دفن کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کو جس طرح سے عمران نیازی کے جتھوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کیے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی وہ تاریخ کا سیاہ باب تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس سازش کے تانے بانے سمندر پار جا ملتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025