• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
Live Arrest Of Imran Khan

جناح ہاؤس حملہ: عمران خان کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار، زمان پارک میں سہولت فراہم کرنے کی درخواست

شائع May 30, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور انہوں نے اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں سہولت فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔

جے آئی ٹی کی طرف سے گزشتہ روز عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

اپنے وکلا علی اعجاز بٹر اور نعیم حیدر پنجھوتھا کے ذریعے طلبی کے جواب میں عمران خان نے ’معتبر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان پر عوامی پیشی اور تفتیش میں شامل ہونے کے دوران حملہ کیا جا سکتا ہے۔

عمران خان نے جواب میں بتایا کہ انہیں آج عدالت میں بھی پیش ہونا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست کی کہ انہیں گھر سے ویڈیو لنک کے ذریعے تحقیقات میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے یا اس مقصد کے لیے سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھیجا جائے۔

انہوں نے جواب میں لکھا کہ متبادل طور پر، میں زمان پارک میں ذاتی طور پر بھی دستیاب ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025