ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، عیدمیلادالنبی 29 ستمبر کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی
مرکزی رویت ہلا کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم ربیع الاول 1445 ہجری 18 ستمبر اور عید میلادالنبی 29 ستمبر کو ہوگی۔
اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوا اور جس کے بعد پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے تمام مکتبہ فکر کے علما اور ڈی جی وزارت مذہبی امور ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے، محکمہ موسمیات کے سربراہ نے شرکت کی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کوئٹہ، پشاور اور کراچی میں منعقد ہوئے جہاں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین اور فنی ماہرین نے شرکت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابرآلود رہا اور چند مقامات پر مطلع صاف بھی رہا لیکن پاکستان کے کسی بھی مقام سے ربیع الاوّل کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ 12 ربیع الاول1445 ہجری 29 ستمبر بروز جمعے کو ہوگی اور اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ربیع الاول ہمارے پیارے نبی کی آمد کا مہینہ ہے اور ان کے پیغام وحدت کو عام کریں اور سیرت سے پیغام ملتا ہے کہ اتحاد اور وحدت کی طرف آئیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حافظ حمداللہ پر حملہ ہوا اور اسی طرح ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے اور سیکیورٹی فورسز پر حملے ہوتے ہیں۔












لائیو ٹی وی