• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

شہرہ آفاق کلاسیکل گائیک استاد حسین بخش گلو انتقال کر گئے

شائع December 6, 2023
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

عالمی شہرہ آفاق کلاسیکل گائیک استاد حسین بخش گلو 75 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق استاد حسین بخش گلو گزشتہ روز (5 دسمبر) کی صبح انتقال کر گئے تھے، ان کے پسماندگان میں دو بیٹے ہیں جن کا نام سورج اور چاند ہے۔

استاد حسین بخش گلو لاہور میں قیام پذیر تھے اور گزشتہ چند مہینوں سے علیل تھے ۔

استاد حسین بخش گلو پاکستان کے نامور کلاسیکی گلوکار استاد حسین بخش گلو پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک استاد نتھو خان کے فرزند تھے جو استاد بڑے غلام علی خان کے استاد بھائی تھے۔

کلچر کیوریٹر اور تہذیب فاؤنڈیشن کے بانی شریف اعوان نے بتایا کہ وہ اپنے شعبے میں خاص طور پر گانا ’ملتانی کافی‘ کے لیے بہت زیادہ پہچانے جاتے تھے۔

فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

انہوں نے استاد حسین بخش گلو کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور ایکسپریس ٹریبیوں کو انٹرویو دیتےہوئے بتایا کہ استاد حسین بخش گلو کو کلاسیکی موسیقی پر بے مثال کمان حاصل تھی، ان کا انتقال کلاسیکی موسیقی کی دنیا کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

موسیقار اور اداکار ارشد محمود نے کہا کہ کلاسیکی موسیقاروں میں استاد حسین بخش گلو سب سے سریلی آواز اور غیر معمولی صلاحیتوں ہونے کے باوجود انہیں وہ پہچان اور عزت نہیں ملی جس کے وہ حقدار تھے۔

استاد حسین بخش گلولائٹ کلاسیکل اور غزل گائیکی پر یکساں عبور رکھتے تھے اور ایک بہترین گائیگ کے ساتھ ساتھ ایک اچھے موسیقار بھی تھے۔

وہ ایک عرصہ تک ریڈیو پاکستان اور ٹیلی وژن پر اپنی آواز کا جادوجگاتے رہے اور دنیا کے متعدد ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2010ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024