• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

خیبرپختونخوا: وزیراعظم کی زیر صدارت صوبائی امور پر اہم جائزہ اجلاس، مالی مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

شائع December 26, 2023
نگران وزیراعظم نے خیبر میڈیکل کالج اور ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا کام تیز کرنے کی ہدایت دی—فائل فوٹو: اے پی پی
نگران وزیراعظم نے خیبر میڈیکل کالج اور ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا کام تیز کرنے کی ہدایت دی—فائل فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا جس میں انوار الحق کاکڑ نے صوبے کے مالی مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کے مالی مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں۔

علاوہ ازیں نگران وزیراعظم نے خیبر میڈیکل کالج اور ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا کام تیز کرنے کی ہدایت دی۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025