• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C
Election 2024

قدرتی حسن سےمالا مال ضلع مانسہرہ میں مسائل کے پہاڑ

شائع December 29, 2023

خیبرپختونخوا کا خوبصورت ترین ضلع مانسہرہ جہاں ناران اورکاغان جیسی بے شمار وادیاں ہیں تو پریوں کا مسکن کہلانے والی سیف الملوک جیسی جھیلیں بھی۔ سارا سال پاکستان سمیت دنیا بھرکے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچنے والا ضلع دور حاضر میں بھی بنیادی مسائل کا شکار ہے۔

ضلع میں چھ تحصیلیں مانسہرہ، بالا کوٹ، بفہ، اوگی، دربند اور تناول ہیں۔ ضلع کی کل آبادی 17 لاکھ 97 ہزار 177 نفوس پر مشتمل ہے۔ یہاں ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 698 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار ن976 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار 722 ہے۔ ضلع میں دو قومی اسمبلی جبکہ پانچ خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستیں ہیں۔

سیاحت کے ذریعے زیادہ ریوینیو دینے والے ضلع مانسہرہ میں پینے کے صاف پانی، صحت کی سہولیات، قبرستان اور کھیلوں کے میدان کی کمی کے مسائل ہیں۔

2024ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر جماعتیں اور آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ مانسہرہ کے ووٹرز اس بار کس جماعت یا امیدوار کے سر پر کامیابی کا سہرا سجائیں گے یہ جاننے کے لیے انتخابات کے دن تک انتظار کرنا پڑے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025