گلین میکسویل شراب نوشی کے باعث ہسپتال پہنچ گئے، کرکٹ آسٹریلیا کا تحقیقات کا آغاز
کرکٹ آسٹریلیا نے گلین میکسویل کے ایڈیلیڈ میں شراب نوشی سے متعلق واقعے کے بعد مختصر طور پر ہسپتال میں داخل ہونے کے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق واقعے سے متعلق سب سے ’ڈیلی ٹیلی گراف‘ نے رپورٹ کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ میکسویل ’سکس اینڈ آؤٹ‘ بینڈ کے کانسرٹ میں شریک ہوئے تھے جس میں سابق کرکٹر بریٹ لی بھی شامل ہیں، جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
اصل میں کیا ہوا تھا اس کا تعین کیا جا رہا ہے، لیکن ایمبولینس بلائی گئی تھی جس کے ذریعے گلین میکسویل کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ مختصر وقت کے لیے داخل رہے۔
گلین میکسویل میلبرن اسٹارز کی بی بی ایل مہم کے اختتام کے بعد سلیبرٹی گولف ایونٹ کے لیے ایڈیلیڈ میں تھے۔
پیر کے روز میکسویل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لیے آسٹریلیا کے ون ڈے اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا اور کرکٹ آسٹریلیا نے اصرار کیا کہ اس کا ایڈیلیڈ میں ہونے والے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
کرکٹ بورڈ کے بیان میں کہا گیا کہ ’کرکٹ آسٹریلیا ہفتے کے آخر میں ایڈیلیڈ میں پیش آنے والے گلین میکسویل کے واقعے سے آگاہ ہے اور مزید معلومات حاصل کر رہا ہے‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اس کا ون ڈے اسکواڈ میں ان کی جگہ نہ بنائے جانے سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ فیصلہ بی بی ایل کے بعد کیا گیا تھا اور ان کے انفرادی منیجمنٹ منصوبے کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ میکسویل کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی متوقع ہے۔ اس وقت معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا‘۔











لائیو ٹی وی