• KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
  • KHI: Clear 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.1°C
Live Election 2024

پشاور: عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز پر معذور ووٹرز کے لیے سہولیات کا فقدان

شائع February 7, 2024

پشاور میں عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز پر معذور ووٹرز کے لیے سہولیات کا فقدان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول بوستان آباد نمبر 2 پولنگ اسٹیشن میں معذور ووٹرز کے لیے بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔

معذور شخص محمد اعجاز گل نے ڈان نیوز سے اعلٰی حکام تک آواز پہنچانے کی درخواست کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں بھی دوسری منزل پر ووٹ ڈالنا پڑا تھا اور حالیہ انتخابات میں بھی کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسپیشل پرسن ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 30 ہزار معذور ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، صرف پشاور میں 800 معذور ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025