• KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
Live Election 2024

بلوچستان میں دھماکے: کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

شائع February 7, 2024

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے پشین ، قلعہ سیف اللہ، سبی اور خانوزئی میں ایک ہی دن میں عوامی مقامات پر ہونے والے دھماکوں پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن ملک عابد کاکڑ کا کہنا تھا کہ پیشن اور قلعہ سیف اللہ دھماکوں میں بے گناہ افراد کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، جس ادارے کا جو کام ہے وہ اس کو چھوڑ کر دوسری سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

ملک عابد کاکڑ کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025