• KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 13°C
Live Election 2024

مینڈیٹ چوری کرنے والوں نے اپنا چیف نواز شریف کو چنا تھا، بابر اعوان

شائع February 15, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں نے اپنا چیف نواز شریف کو چنا تھا، مینڈیٹ چوروں نے نواز شریف کا مینڈیٹ بھی چوری کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وہ کہتے تھے کہ نواز شریف جیتا ہے، اب نواز شریف کدھر ہے؟

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی ایک مرتبہ حکومت ختم ہوئی تو سہولت کاری سے بحال ہو گئی تھی، مزید کہا کہ امیر مقابلے والے حلقے میں مینڈیٹ چوری کا کیس لڑ کر نکلا ہوں، فرشتے بھی ان کا جھوٹ لکھ لکھ کر تھک گئے ہوں گے۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آدھی رات کو گیس پھر مہنگی ہو گئی ہے، جو ان کو ووٹ دے گا اور ہم پر مسلط کرے گا وہ قومی مجرم ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025