• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
Live Election 2024

مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزدکرنے پرپارٹی میں کوئی اختلاف نہیں،عظمیٰ بخاری

شائع February 15, 2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پارٹی کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزدکرنے پرپارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنانےکی مکمل حمایت کی، پارٹی میں مریم نوازکی وزیراعلی پنجاب نامزدگی سے متعلق باتیں حقائق کےمنافی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی پارٹی کے لئے خدمات کے سب معترف ہیں، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں ہماری جماعت اپنی کارکردگی ثابت کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025