• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
Live Election 2024

مریم نواز کے سوا تمام سینئر رہنماؤں کو صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت

شائع February 23, 2024

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کی جانب سے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سوا سینئر پارٹی قیادت کو صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کردی۔

فیصلے کے تحت شہباز شریف قصور کی قومی اور لاہور کی دو صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے، حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔

ان کے علاوہ سردارغلام عباس چکوال، رانا تنویر شیخوپورہ سیکریٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔

پارٹی ہدایت کے مطابق سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان کی صوبائی نشست چھوڑیں گے جب کہ جام کمال لسبیلہ (بلوچستان) کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025