• KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.8°C
Live Election 2024

شہباز شریف بھاری اکثریت سے وزیراعظم بن جائیں گے، احسن اقبال

شائع March 3, 2024

رہنما مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر وزیر اعظم منتخب ہوجائیں گے اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شور شرابہ کرتی رہے گی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ کوئی شبہ نہیں کہ شہباز شریف بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے، پی ٹی آئی اسی طرح شور شرابا کرے گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے 8 فروری کے انتخابی نتائج کو تسلیم کر لیا، فساد کی بجائے کوشش کریں کہ ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی کی نامزدگی پر کوئی حیرانی نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان ہر چیز پر یو ٹرن لینے کے عادی ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-پاکستان) کے ساتھی وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کو ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے تحفظات دورکرنے کا وعدہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کو مستقبل میں ساتھ لے کر چلیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025