• KHI: Partly Cloudy 20.9°C
  • LHR: Cloudy 12.8°C
  • ISB: Heavy Rain 14.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.9°C
  • LHR: Cloudy 12.8°C
  • ISB: Heavy Rain 14.5°C
Live Election 2024

چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے امیدوار یوسف رضا گیلانی ہیں، سلیم مانڈوی والا

شائع March 4, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے ہمارے امیدوار یوسف رضا گیلانی ہیں۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’پروگرام لائیو ود عادل شاہ زیب‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ معیشت کو سیاست سے الگ کرنا ہو گا، میثاق جمہوریت کی طرز پر میثاق معیشت کرنا چاہیے، س حالات نازک ہیں، ذاتی مفاد ملک کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی تقاریر کو سنسر نہیں کرنا چاہیے، صدر کے ووٹ کیلئے سب سے رابطہ کر رہے ہیں، چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے امیدوار یوسف رضا گیلانی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025