• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.3°C
  • ISB: Cloudy 13.7°C

صدر مملکت آصف زرداری کی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری

شائع March 12, 2024
مزار قائد پہنچنے پر صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا — فوٹو: پی آئی ڈی
مزار قائد پہنچنے پر صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا — فوٹو: پی آئی ڈی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد منگل کو مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزار قائد پہنچنے پر صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025