• KHI: Partly Cloudy 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.4°C

چاڈ: برادریوں کے درمیان جھڑپوں میں 42 افراد ہلاک

شائع March 22, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

افریقی ملک چاڈ میں دو برادریوں کے درمیان چھڑپوں میں کم از کم 42 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چاڈ کے صحرائی علاقے میں پیش آیا جو اکثر زمینی تنازعات کا شکار رہتا ہے۔

وزارت برائے پبلک سیکیورٹی نے یہ واضح نہیں کیا کہ چھڑپوں میں کون ملوث تھا یا یہ تصادم کتنی دیر تک جاری رہا، تاہم اس خطے کو اکثر آباد کسانوں اور خانہ بدوش چرواہوں کے ساتھ ساتھ دیگر گروہوں کے درمیان زمین کے تنازعات کا سامنا رہتا ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ تازہ ترین چھڑپوں کے نتیجے میں جائے وقوعہ سے 175 افراد کو گرفتار کیا گیا، جہاں اوادائی صوبے کے تلیگوئی گاؤں کے بڑے حصے کو مسلح افراد نے آگ لگا دی۔

وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ اس خوفناک تنازع میں اب تک 42 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

چاڈ کی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تصادم کئی دنوں تک جاری رہا تھا، بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ یہ تصادم اتوار کو شروع ہوا تھا، تاہم حکام کی طرف سے ان رپورٹس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

پبلک سیکیورٹی کے وزیر جنرل مہاتما چارفادین مارگوئی نے بتایا کہ ’صورتحال قابو میں ہے ، مختلف گروہوں کے درمیان مفاہمت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔‘

مشرقی اور جنوبی چاڈ میں اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، یہ تنازعات عام طور پر اس لیے پیدا ہوتے ہیں کیونکہ کسانوں کا دعویٰ ہے کہ چرواہے اپنے جانوروں کو ان کے کھیتوں میں چارہ ڈالنے دیتے ہیں یا ان پر چل کر ان کی فصلوں کو تباہ کرتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں براعظم کے اس خطے میں اس طرح کے آبائی تنازعات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے سوڈان، جنوبی سوڈان، وسطی افریقی جمہوریہ، کیمرون اور نائیجیریا کے ساتھ ساتھ چاڈ شامل ہیں۔

چرواہے عام طور پر بنجر ساحلی علاقوں سے آتے ہیں اور زیادہ زرخیز زمین پر آباد ہونے کی کوشش کرتے ہیں جہاں وہ اپنے اونٹ اور بھیڑیں پال سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025