• KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C
  • KHI: Sunny 26.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 21°C
  • ISB: Partly Cloudy 22°C

ساہیوال کے نواحی گاؤں میں بچے کے قتل کا مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار

شائع April 2, 2024
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

پنجاب کے ضلع ساہیوال کے نواحی گاؤں میں 9 سالہ بچے کے قتل کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بچے کے قتل کا مقدمہ 3 خواتین سمیت 4 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

دو روز قبل 9 سالہ مقتول بچے کا 6 سالہ بچے سے گلی میں کھیلتے ہوئےجھگڑا ہوا تھا، فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق دوسرے بچے کےگھر والوں کو رنج تھاکہ اس کے بیٹے کو کیوں مارا۔

ایف آئی آر کے مطابق رنجش پر ملزمان نے بچے کو اپنےگھر لے جا کر مبینہ تشدد کرکے قتل کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025