• KHI: Sunny 27.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.1°C
  • KHI: Sunny 27.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.1°C

جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات

شائع April 12, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

پشاور ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ قانون نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری سے جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا جائے گا۔

چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025