• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C

مالاکنڈ سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ

شائع September 14, 2013

۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

 پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سوات، مالاکنڈ ڈویژن سے پاک فوج کی بتدریج واپسی کی اصولی طور پر منظوری دیدی ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے ایک سرکاری بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اعلان کیا ہے کہ مالا کنڈ ڈویژن سے پاک فوج کے دستوں کی مرحلہ وار واپسی کاعمل اگلے مہینے سے شروع ہوجائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں ضلع بونیراورشانگلہ سے فوجی دستے واپس آئیں گے ۔

بیان کے مطابق سوات ،اپر دیر، لوئر دیر سمیت دیگر علاقوں سے بھی فوج کی واپسی کاسلسلہ دوسرے مرحلے میں شروع ہوگا۔

نوشہرہ میں خصوصی بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں عسکریت پسندی کے خلاف طویل جنگ میں پاک فوج کے جوانوں، افسروں، پولیس ،ایف سی سمیت ہر طبقے کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہی قربانیوں سے خطے میں امن قائم ہوا اورفوج واپس اپنی بیرکوں میں جارہی ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ دوسروں کے مفادات کی بجائے اپنے ملک اور قوم کے مفادات عزیز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں اتحادی حکومت کے تعاون سے کل جماعتی کانفرنس بلا رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ 2007ء میں سوات کو پاک فوج کے حوالے کر دیا گیا جس کے بعد ایک آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کیلئے سوات، بونیر، شانگلہ، اپر دیر، لوئر دیر اور مالاکنڈ کے لاکھوں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا تھا۔

امن وامان کے قیام کیلئے پاک فوج تا حال سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025