• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

لاہور: ڈکیتی مزاحمت پر سفاک ڈاکوؤں کی فائرنگ، باپ کے سامنے بیٹا قتل

شائع May 11, 2024
—فائل فوٹو:رائٹرز
—فائل فوٹو:رائٹرز

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ڈاکوؤں نے باپ کے سامنے بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق دلخراش واقعہ لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں موجود ایک کریانہ اسٹور پر پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹور پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان امیر معاویہ دم توڑ گیا جب کہ مقتول کے والد بھی اس وقت دکان میں موجود تھے۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، اس کے بعد پولیس وقوعہ پر پہنچی، ارد گرد کے علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور سفاک ملزمان کی تلاش اور واردات کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025