• KHI: Clear 27.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.1°C
  • KHI: Clear 27.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.1°C

اسلام آباد میں ای اسٹیمپ پیپرز کے اجرا کا فیصلہ

شائع May 15, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسلام آباد میں ای اسٹیمپ پیپرز کا اجرا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے بعد شہری مینوئل اسٹیمپ پیپر کی جگہ ای اسٹیمپ پیپرز کو پراپرٹی اور لین دین کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

اسلام آباد میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عرفان میمن کی پنجاب بینک کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پنجاب بینک کے نمائندوں کی جانب سے ای اسٹیمپنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ جلد ہی اسلام آباد کے شہری کمپیوٹرائزڈ اسٹیمپ پیپرز استعمال کر سکیں گے۔

ای اسٹیمپ کی بذریعہ بار کوڈ باآسانی تصدیق بھی کی جاسکے گی۔

ای اسٹیمپ پیپرز کے اجرا سے شہری مینوئل اسٹیمپ پیپر کی جگہ ای اسٹیمپ پیپرز کو پراپرٹی اور لین دین کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025