• KHI: Partly Cloudy 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

پاکستان نرسنگ کونسل میں گلگت بلتستان کے کوٹے پر غیر متعلقہ رکن کی تعیناتی کا انکشاف

شائع May 17, 2024
خط کے متن کے مطابق فرزانہ ذوالفقار کا تعلق سندھ سے ہے — فوٹو: فیس بک
خط کے متن کے مطابق فرزانہ ذوالفقار کا تعلق سندھ سے ہے — فوٹو: فیس بک

پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل میں گلگت بلتستان کے کوٹہ پر غیر متعلقہ رکن کی تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے وفاقی حکومت سے احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری صحت کو خط ارسال کردیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق فرزانہ ذوالفقار کا تعلق سندھ سے ہے، لہٰذا ان کی گلگت بلتستان کوٹے پر بطور کونسل ممبر تعیناتی غیر قانونی ہے۔

مراسلے میں وفاقی سیکریٹری صحت سے درخواست کی گئی ہے کہ فرزانہ ذوالفقار کی رکنیت فوری منسوخ کی جائے اور گلگت بلتستان حکومت کی نامزد کردہ سرتاج کو نرسنگ کونسل میں جی بی کے کوٹے پر تعینات کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025