• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C

لاہور: ٹرینوں کا مٹیریل چوری کرنے میں ملوث محکمہ ریلوے کے2 ملازم گرفتار

شائع May 30, 2024
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

لاہور میں ریلوے پولیس نے محکمے کا مٹیریل چوری کرنے والے 2 ریلوے ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ریلوے پولیس نے بتایا کہ ایک ملزم سے8 کلو تانبہ جب کہ دوسرے ملزم کے قبضے سے 2.5 کلو وزنی پیتل کے 3 بش برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ریلوے کیرج شاپ میں اسکلڈ اور سیمی اسکلڈ ورکر کے طور پر ملازم ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس مغلپورہ ورکشاپس میں 2 مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025