پاکستان سے چیری کی پہلی کھیپ چین روانہ کر دی گئی
پاکستان سے چیری کی پہلی کھیپ چین روانہ کر دی گئی اور ملکی تاریخ میں پہلی بار چیری چین بھجی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ایم ایل کے کمپنی نے گلگت بلتستان سے چیری کی پہلی کھیپ چین روانہ کی، جس سے پاکستان سے چین کو چیری کی برآمد شروع ہوگئی۔
چیری کی برآمد سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا اور گلگت بلتستان کے لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔
اس سال 500 ٹن تک چیری چین برآمد کی جائے گی۔











لائیو ٹی وی