• KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C
  • KHI: Clear 22.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.9°C

وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، اتحادی جماعتوں کی شمولیت متوقع

شائع June 11, 2024
شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کے سلسلے میں صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کی— فوٹو: اے پی پی
شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کے سلسلے میں صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کی— فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا جہاں کابینہ میں اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کی ہے۔

وفاقی کابینہ میں اتحادی جماعتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ آئندہ ایک دو روز میں کرے گی جبکہ ایم کیو ایم۔پاکستان سے ایک دو وزرا مزید حلف اٹھائیں گے۔

اس کے علاوہ بلوچستان سے بھی کابینہ میں نمائندگی شامل کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025