• KHI: Partly Cloudy 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.2°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.2°C
  • ISB: Cloudy 20.1°C

کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

شائع June 26, 2024
محکمہ موسمیات نے بارش سے قبل آندھی کا بھی امکان ظاہر کیا ہے — فائل فوٹو: پی پی آئی
محکمہ موسمیات نے بارش سے قبل آندھی کا بھی امکان ظاہر کیا ہے — فائل فوٹو: پی پی آئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے گرمی سے تنگ کراچی کے شہریوں کو خوشخبری دے دی اور بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کو کہیں بوندا باندی، کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارش سے قبل آندھی کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حب اور کراچی کے شمالی حصے میں بننے والے بادلوں کے باعث کراچی کے مضافات میں آندھی اور شہر کے دیگر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

بدھ کو بھی دوپہر کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں جبکہ گڈاپ سمیت ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025