• KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Cloudy 13.7°C
  • ISB: Cloudy 17.5°C

اٹک: ہکلہ انٹرچینج کے قریب ریسکیو 1122 کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

شائع June 29, 2024
— فائل فوٹو:فیس بک
— فائل فوٹو:فیس بک

اٹک میں ہکلہ انٹرچینج کے قریب ریسکیو 1122 کی گاڑی اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ریسکیو جوان سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی گاڑی جنڈ سے مریض کو راولپنڈی لا رہی تھی، افسوسناک واقعے میں ریسکیو جوان سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد میں ریسکیو جوان کے علاوہ 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا تھ اکہ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025