• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.2°C

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبہر گل لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون رجسٹرار تعینات

شائع July 11, 2024
آج پہلی خاتون چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھانے والی جسٹس عالیہ نیلم  نے عبہر گل کو رجسٹرار تعینات کیا—فوٹو: اسکرین شاٹ
آج پہلی خاتون چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھانے والی جسٹس عالیہ نیلم نے عبہر گل کو رجسٹرار تعینات کیا—فوٹو: اسکرین شاٹ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبہر گل کو لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون رجسٹرار تعینات کردیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سیشن جج عہدے کی جوڈیشل افسر عبہر گل کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کردیا۔

اس طرح آج ہی پہلی خاتون چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا حلف اٹھانے والی جسٹس عالیہ نیلم کے ساتھ عبہر گل کو پہلی رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا جب کہ ان سے قبل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کے عہدے پر تعینات عبد الرشید عابد کو تبدیل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ عبہر گل نے بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج 9 مئی 2023 کے واقعات بشمول جناح ہاؤس پر حملہ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے سمیت کئی اہم کیسز کی سماعت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025