• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

کراچی میں آج بوندا باندی ، ہلکی بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

شائع July 14, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سےکم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ کراچی میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنےکا امکان ہے، کراچی میں سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور سمندری ہواؤں میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

دوسری جانبے محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک جا پہنچا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ لاہور میں آج اور کل بارش برسنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025