• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

کراچی: عباسی شہید ہسپتال میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈاکٹر معطل

شائع July 15, 2024
— فائل فوٹو: آن لائن
— فائل فوٹو: آن لائن

عباسی شہید ہسپتال کراچی میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ڈاکٹر کو معطل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق خاتون کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اسپیشل بچے کو ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا تھا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر کی جانب سے انہیں آڈیو میسجز بھیجے گئے جس میں انہیں آفس میں آکر ملنے پر زور دیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کو ہراساں کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق او پی ڈی انچارج کے خلاف پہلے بھی اس طرح کی شکایات آچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025